• news

یویو ٹیسٹ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا معیار نہیں ہونا چاہئے:عاقب جاوید

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید نے ورلڈکپ کیلئے منتخب کئے گئے سکواڈ کا اچھا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یویو ٹیسٹ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا معیار نہیں ہونا چاہئے۔ ورلڈکپ کیلئے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا گیا جس میں 6،7 اور 8 نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے کھلاڑی اچھے ہیں جبکہ فہیم اشرف اچھا آل راونڈر نہیں البتہ وہ نچلے نمبروں پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فاسٹ باولر محمد عامر کو ایک سال بہت چانس ملا اور اگر ان کی رفتار کم نہ ہوئی ہوتی تو موقع دیا جا سکتا تھا لیکن اب بھی اگر وہ دورہ انگلینڈ میں وکٹیں لیں تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ قومی ٹیم میں سپن آپشن بہت اچھے ہیں۔ لاہور قلندرز کے چار کرکٹرز کا سکواڈ میں شامل ہونا خوشی کی بات ہے، امید ہے کہ ان دونوں سمیت شاہین آفریدی اور حارث سہیل اچھا کھیل پیش کریں گے۔ یویو ٹیسٹ کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا معیار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ انضمام الحق سمیت کئی بڑے کرکٹرز ایسے تھے جو 17.4 کے معیار تک کبھی نہ پہنچتے لیکن فٹنس معیار نہ ہونے کے باوجود انضمام الحق بڑے کرکٹر تھے، کھلاڑی اگر فٹنس برقرار نہیں رکھ سکیں تو انہیں جرمانے کریں، ڈراپ کرنا مناسب نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن