پاکستان کے 10 کھلاڑی پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ2019 ء کھیلیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اس سکواڈ میں دس ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔اوپنر 23 سالہ کو پہلی بار عالمی ایونٹ میں اس وقت جگہ ملی ‘ان کی ون ڈے انٹرنیشنل اوسط 54 رنز ہے۔ فخر زمان کو میچ ونر کا لقب بھی دیا گیا ہے۔ وہ 8 ماہ کے دوران 29 کی بیٹنگ اوسط اور 83 کا سٹرایئک ریٹ فخر کی بہترین فارم کی نشاندہی کرتا ہے۔بابر اعظم عالمی کپ 2015ء کے بعد سے واحد نئے بیٹسمین ہیں جنہوں نے مڈل آرڈر میں مستقل جگہ بنائی ہے۔ 24 سالہ بابر اعظم اب تک 8 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ سرفراز احمد گراونڈ میں کھیل کے دوران سب سے زیادہ ان سے ہی مشورہ کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ پہلی بار کسی وکٹ کیپر کو ورلڈ کپ میں ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے 20 سالہ شاداب خان کا بھی یہ پہلا عالمی کپ ہے۔ شاداب نہ صرف اچھے سپننر بلکہ لیڈ آرڈر بلے باز بھی ہیں۔ حسن علی نے صرف چمپیئنز ٹرافی2017ء میں حصہ لیا جس میں وہ 13 وکٹ لے کر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی اس وقت نئی گیند پرپاکستان کا سب سے خطرناک ہتھیار ہیں۔فہیم اشرف اچھی بیٹنگ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، جبکہ وہ اچھے فاسٹ بولر بھی ہیں۔عماد وسیم اچھے بیٹسمین اور سپنر ہیں۔چودہ برس ڈومیسٹک کرکٹ کی خاک چھاننے کے بعد بالا آخر پی سی بی کی نظر کرم عابد علی پر جا ٹھری ہے۔ وہ اچھے اوپننگ بیٹسمین اور ریزرو وکٹ کیپر ہیں۔ قومی سکواڈ میں شامل محمد حسنین ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، جن کی عمر اٹھارہ سال ہے۔ اس وقت انہیں ملک کے سب سے تیز باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد حسنین ورلڈ کپ کھیلنے والے حیدرآباد کے پہلے کرکٹر ہیں۔