خون میں بھنگ کے نمونے ‘اطالوی تیراک انٹریاورگانی معطل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )اٹلی کی تیراک انٹریاورگانی کے خون کے نمونوں میں بھنگ کے عناصر ملنے کے بعد فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے ، یہ اعلان اٹلی کے قومی انسداد ڈوپنگ ٹریبونل نے گزشتہ روز کیا ۔21سالہ تیراک کے خون میں 2اپریل کو ریکیونے میں اٹالین چیمپئن شپ کے دوران،جہاں جولائی میں جنوبی کوریا کے مقام گوانگ جو میں کھیلی جانیوالی عالمی چیمپئن شپ کے لئے ٹرائل لئے جارہے ہیں ، ٹی ایچ سی میٹابولائس ملا جو بھنگ میں پایا جانیوالا ایک تیز عنصر ہے ۔اگر بی نمونے میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تو ورگانی کو چار سے چھ ماہ پابندی عائد ہونے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ عالمی چپمیئن شپ کے مقابلے سے باہر ہو جائیں گی ۔ورگانی نے گزشتہ برس چین کے شہر ہانگ ژو میں کھیلی جانیوالی مختصر فاصلے کی عالمی تیراکی چیمپئن شپ میں اطالوی ٹیم کے ساتھ پچاس میٹر کے فری سٹائل ریلی میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔انہوں نے گزشتہ برس گلاسگو میں یورپی طویل فاصلے کے تیراکی چیمپیئن شپ میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور 2019ء میں مطلوبہ ہدف 21.53سکینڈ میں عبور کرکے دنیا کی تیز ترین تیراک کا ریکارڈ پر قابض ہو گئی ہیں۔