پاکستان‘ بھارت میچ کیلئے جنگ کا لفظ اچھا نہیں: شعیب ملک
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ میںہونے والے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیںَ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان‘ بھارت میچ کیلئے جنگ کا لفظ اچھا نہیں ، پیار دوریاں ختم کرتا ہے۔ وقت سے بہت پہلے انگلینڈ جانے کا سو فیصد فائدہ ہوگا، ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے ، ورلڈ کپ سکواڈ میں آنے پر انتہائی خوش ہوں یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا، امید ہے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گا، تنقید کرنے والوں کے ذاتی ایجنڈے بھی ہوتے ہیں، کھلاڑی پرایسا وقت بھی آتاہے جب وہ اپنا بہترین نہیں دے سکتا جبکہ پاک بھارت میچ کیلئے جنگ کا لفظ ہی اچھا نہیں ، پیار دوریاں ختم کرتا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، نئے کھلاڑی بھی اچھی پرفارمنس دیں گے، ورلڈ کپ میں ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں، ہرمیچ میں بھرپور فائٹ کریں گے، بھارت کے ساتھ میچ کا اپنا مزہ ہے ، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،اوپنر رنز کریں تو ٹیم کے لیے بہتر ہوتاہے۔بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ جنگ نہیں، دوسری ٹیموں کی طرح بھارت کا مقابلہ ہوگا ، انشااللہ شائقین کو ٹیم لڑتے ہوئے نظر آئے گی ، ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ، ہر میچ سنجیدگی سے کھیلیں گے جبکہ اپنی صلاحیت کاسوفیصد دینے کی کوشش کروں گا، انفرادی طور پر کچھ میچز نہیں جتواسکا۔ نوجوان فاسٹ بائولر محمد حسنین نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش تھی ، اللہ نے جلد پوری کر دی جب کہ اپنی سپیڈ برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے مل کر بہت اچھا لگا انہوں نے مفید مشورے دیے، ورلڈ کپ میں ایک کھلاڑی ٹارگٹ نہیں ، ویرات کوہلی سمیت سب لوگ میرے نشانے پر ہوں گے۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش تھی ، اللہ نے جلد پوری کر دی، میری اسپیڈ اللہ کا خاص تحفہ ہے ، برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابیوں میں اہم حصہ ڈالنے کی کوشش ہو گی، کوشش کروں کا اپنی فارمنس سے ورلڈ کپ جتواؤں، وزیراعظم عمران خان کے میرے لیے الفاظ اعزاز ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ لیگ سپنرز ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ کو بھی عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا۔ کوشش ہوگی کہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ میں عوام کو خوشیاں دے سکوں۔انہوںنے کہاکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میں میچ کے دوران دباؤ اضافی ہوتا ہے تاہم میں اس میچ کو بھی عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا۔