کار غبن: ایس پی ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی کیخلاف مقدمہ
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) انسداد رشوت ستانی ساہیوال نے اختیارات سے تجاوز کر نے کے الزام میں ڈی ایس پی سٹی ساہیوال ملک شکیل کھو کھر اور تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او عرفان رسول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی پولیس نے 27نومبر 2017کو اٹک کے تین منشیات فروشوں نصیر بشیر،بلال اور نصیر احمد کو ایک کار نمبر5926/LEA میں ساڑھے بارہ کلو چرس سمگل کر کے لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ 779/2017درج کر لیا تھامگر کار مال مقدمہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے خورد برد کر لی اور مال خانہ میں جمع نہ کرایا۔ ریجنل ڈائریکٹر نے سر کل آفیسر تقی عباس کی رپورٹ اور انکوائری کے بعد دونوں آفیسروں کو غبن کا مر تکب اورا ختیارات سے تجاوز کر نے کا بھی جرم پایا جس پر دونوں پولیس آفیسروںکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔