• news

30 سال پہلے چین نے قرضہ لینا پاکستان‘ ترقی سنگاپور سے سیکھی‘ مشاہد حسین

لاہور (کامرس رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 30سال قبل چین نے قرضہ لینا پاکستان سے سیکھا اسے علم نہیں تھا کہ قرضہ کن شرائط پر لیا جاتا ہے، چین نے ترقی سنگاپور سے سیکھی ،اقربا پروری کی وجہ سے بزنس ڈپلومیسی متاثر ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے صرف اکنامک زونزقائم کرنا کافی نہیں ، یہاںاکنامک زون قائم کرنے کا مقصد صرف زمین کا ٹکڑاحاصل کرنا ہے ،اکنامک زونز میں بجلی اور گیس کی فراہمی بنیاد ی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بزنس ڈپلومیسی کے لئے میرٹ پر افراد لگائے جائیں تو ہمیں کامیابی مل سکتی ہے ،صنعتی ترقی کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کیاجائے کیونکہ جیب گرم کرنے کے لئے ہر جگہ فائل روک لی جاتی ہے ،اگر ون ونڈ آپریشن شروع ہوگا تو پھر جیب کس طرح گرم ہوگی یا ہر محکمہ اپنی موجودگی کا احساس کس طرح دلائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن