حیات آباد آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا جوان ہسپتال میں شہید ہو گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق حیات آباد آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا جوان ہسپتال میں شہید ہو گیا شہید لانس نائیک ظفر اقبال کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور فوجی و سول افسران نے شرکت کی شہید ظفر اقبال کے جسد خاکی کو آبائی علاقے خوشاب میں دفن کیا جائیگا۔