• news

مودی پر کامیڈی فلم بننی چاہئے: ارمیلا الیکشن کمشن کا ویب سیریز ہٹانے کا حکم

ممبئی(آن لائن+ آئی این پی) بولی وڈ کی ’چھما چھما‘ گرل اور حال ہی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والی ارمیلا ماٹونڈکر نے پہلی بار انتخابی مہم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔45 سالہ اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان پر سوانح حیات نہیں بلکہ کامیڈی فلم بنائی جانی چاہیے تھی۔ ادھر الیکشن کمیشن نے مودی پر بنی ویب سیریز ہٹانے کا حکم دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن