سو سالہ جرمن خاتون انتخابی امیدوار
برلن (نیٹ نیوز) 100 سالہ جرمن خاتون لیزل ہائسے سٹی کونسل الیکشن کی امیدوار بن گئیں۔ انہوں نے اپنی مہم بھی چلانا شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرچم بولانڈین سے الیکشن لڑکی لیزل ہائسے اس سے قبل کھیلوں کی استاد تھیں۔ 100 سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود ان کے ارادے آج بھی بلند ہیں اور وہ سیاستدان بننا چاہتی ہیں۔