ڈپلومیٹک انکلیوشٹل بس سروس کیس،غلام سرورکی ضمانت بعدازگرفتاری منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈپلومیٹک انکلیوشٹل بس سروس کیس میں سی ڈی اے کے سابق افسرغلام سرورکی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر تے ہوئے ملزم کوایک کروڑروپے اور 2 شخصی ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر (ضمانت) رہائی کا حکم دے دیا ہے ، عدالت نے ہدایت کی کہ غلام سرورسندھوپاسپورٹ عدالت میں جمع کرائیں اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے ڈپلومیٹک انکلیوشٹل بس سروس کیس میں سی ڈی اے کے سابق افسرغلام سرورکی درخواست ضمانت پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ،جسٹس عامرفاروق،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غلام سرورسندھو 8 نومبر 2018 سے گرفتارہے،ابھی تک نیب نے کوئی ریفرنس فائل نہیں کیا،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے غلام سروراوردیگرکیخلاف ریفرنسزکی منظوری دی،غلام سرورگزشتہ 5ماہ سے گرفتار،ابھی تک ریفرنس دائرنہیں ہوا۔