• news

پھلوں‘ سبزیوں کے نرخوں میں 20 روپے تک اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) رمضان کی آمد سے کئی روز پہلے صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے سرکاری سطح پر پرچون سطح پر 14سبزیوں کی قیمت میں 20روپے تک ،13پھلوں کی قیمت میں 20روپے تک اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں3 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 5روپے اضافہ کیا گیاہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیوںمیں ایک کلوپیاز کی قیمت16روپے اضافے سے 52روپے ہو گئی ہے ایک کلوٹماٹر کی قیمت 7روپے اضافے سے65روپے ہو گئی لہسن دیسی کی قیمت10روپے اضافے سے106روپے، ایک کلولیموں چائینہ کی قیمت17روپے اضافے سے96روپے ،لیموں دیسی 20روپے اضافے سے 196روپے،میتھی 8روپے اضافے سے 38روپے،بند گوبھی کی قیمت 9 روپے اضافے سے47روپے،مٹر 6روپے اضافے سے 53روپے،مونگرے 10روپے اضافے سے74روپے ،پھول گوبھی 10روپے اضافے سے42روپے،گھیا کدو 10روپے اضافے سے 74روپے،شلجم 6روپے اضافے سے 38روپے،اروی 10 روپے اضافے سے 74روپے اور گھیا توری 5روپے اضافے سے 121روپے ہو گئی ۔پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی قیمت 14روپے اضافے سے 160روپے ،ایک کلو سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 10روپے اضافے سے116روپے، سیب امری کی قیمت 20روپے اضافے سے136روپے ،مالٹا سادہ درجن 16روپے اضافے سے 136روپے،کھجور ایرانی کی قیمت8روپے سے بڑھ کر 180روپے ، انار بدانہ کی قیمت11 روپے اضافے سے 391روپے،لوکاٹ10روپے اضافے سے 141روپے،پپیتا پکا کی قیمت4 روپے اضافے 110روپے،گریپ فروٹ فی عدد کی قیمت15 روپے اضافے 42روپے،خربوزہ سپیشل 4روپے اضافے سے 79روپے،خربوزہ دوم 5روپے اضافے سے 58روپے اور خربوزہ گول کی قیمت 16روپے اضافے سے 74روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت3روپے اضافے سے 261روپے ہو گئی اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 5روپے اضافے سے 81روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن