انسداد دہشت گردی عدالت نے 12مئی کیس کے 13 مقدمات کی جیل منتقلی کا حکم دے دیا
کراچی (و قائع نگار)انسداد دہشت گردی عدالت نے 12مئی کیس کے 13 مقدمات کی جیل منتقلی کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو سانحہ بارہ مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں مئیر کراچی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ، 12 مئی کیس کے 13 مقدمات کی جیل منتقلی کا عدالت نے حکم دے دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ 4 مئی کو 12 مئی ٹرائل اے ٹی سی نمبر 7 جیل میں چلایا جائے گا ،محکمہ داخلہ کا 12 مئی مقدمات کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی خصوصی عدالت کو موصول ہوگیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ حساس نوعیت کا ہے اس لیئے منتقل کیا جارہا ہے،کیس میں نامزد ملزم عمیر صدیقی جیل میں ہے،12 مئی کے پہلے 3 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی جیل3 نمبر میں زیر سماعت ہے،ملزم کو جیل سے کلفٹن عدالت پہنچانا خطرناک ہے،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منتظم جج کو محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن سے متعلق خط لکھا تھا،منتظم عدالت نے 12 مئی کے 13 مقدمات اے ٹی سی جیل 7 نمبر بھیجنے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔