اوکاڑہ: بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، جھڑپیں ‘ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
اوکاڑہ +بصیر پور(نامہ نگاران)اوکاڑہ 7 روز میں بجلی بند ہونے پر شہریوں کاشدید احتجاج ٹائر جلا ئے گئے،واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقہ بصیرپور کے محلہ اعجاز نگر کی گذشتہ 7دونوں سے بجلی بند ہونے سے شہریوں کی برداشت کاپیمانہ لبریز ہوگیا، احتجاج روکنے کے لئے مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کرنے لگی اس دوران مظاہرین اورپولیس کے مابین جھڑپ ہوگئی جس میں ایک شخص محمد احمد ولد محمد حنیف کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا بعدازاں محکمہ واپڈا اور پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا اور جلد ازجلد بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔