• news

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا30ا پریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان

نوشہرہ(صباح نیوز)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کیلئے30اپریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن کے مرکزی صدر فضل غفار باچا کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ایپکا رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل غفار باچا نے کہا کہ ہمیں قومی اداروں کی نجکاری، رائیٹ سازنگ اور ڈاؤن سازنگ کسی صورت منظور نہیں کیونکہ اس ڈاؤن سازنگ سے نہ صرف کلرک برادری کا استحصال ہورہا ہے بلکہ ان کے بچوں کے منہ سے نوالا بھی چھینا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن