فرانس: ’پیلی جیکٹ‘ تحریک 23ویں ہفتے میں داخل
پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے 23ویں ہفتے میں داخل ہوگئے۔ شہر کے مختلف مقامات پر مظاہریں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین صدر ایمانیول مائیکرون کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے، گذشتہ ہفتے کی نسبت آج مظاہرین کی تعداد بھی زیادہ تھی۔مظاہرین نے چھوٹے بڑے شہروں میں چوراہوں پر ٹریفک بلاک کردیا تھا جبکہ وہاں سے گزرنے والے افراد مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے۔مظاہروں کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے توڑ پھوڑاور گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں 126 افراد گرفتارکرلیا۔حکومت کا کہنا تھا کہ یورپ کے مختلف مقامات سے لوگ آتشزدگی سے متاثرہ نوٹر ڈیم چرچ دیکھنے آرہے ہیں اس لئے شانزلیزے اور دیگر اہم مقامات پر اجازت نہیں دی جا سکتی۔