• news

اینٹی کرپشن قصور کی کارروائی نائب تحصیلدار گرفتار

قصور + چونیاں (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن قصور کی کارروائی نائب تحصیلدار سردار ظہیر احمد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن قصور نے کارروائی کرتے ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا نائب تحصیلدار گرفتار کرلیا۔ انٹی کرپشن قصور کے مطابق میں اب تحصیلدار کے خلاف 2018 میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کی بنا پر نائب تحصیلدار ظہیر احمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے ہڑتال کر دی اور احتجاج شروع کر دیا اور مطالبہ کیا کہ نائب تحصیلدار بے گناہ ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ناجائز گرفتار کیا ہے جب تک نائب تحصیلدار کو نہ چھوڑا گیا ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن