گوادر میں دہشت گردی کیخلاف ریلی‘ بین الاقوامی سازش ہے: قمر الزماں بابر
لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام گوادر میں دہشت گردی کیخلاف اور پاک فوج کے شہدائے یکجہتی کیلئے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزماں بابر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ قمر الزماں بابر‘ ارشاد عالم شاد‘ چودھری لئیق‘ امجد عبید‘ آغا شوکت‘ اسامہ بابر‘ تنزیل الزماں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک میں دہشت گردی کیخلاف ہے ہم اپنی سرزمین کے محافظ ہیں تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بین الاقوامی سازش کارفرما ہے۔ دشمن جان لے ہمارا حوصلہ پست ہو گا نہ مشکلات سے گھبرائیں گے۔ ریلی میں خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ وقار احمد‘ سید مبین شاہ‘ امیر علی زیدی‘ نور حسن‘ منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔