• news

مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منایا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسیحی برادری نے گزشتہ روز ملک بھر میں ایسٹر کا تہوار اپنے عقیدے کے مطابق جوش و خروش سے منایا۔ تقریبات کا آغاز ہفتہ کی رات سے ہی ہوگیا تھا جس کے تحت گرجا گھروں پر چراغاں کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں، جبکہ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور دیگر مسیحی مقامات کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن