• news

نیب نے یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب )نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے ایک اور رکن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔دستاویز کے مطابق نیب نے سیکریٹری اطلاعات سے تحریری سوال میں استفسار کیا کہ یوسف بیگ مرزا 3ادوار میں مینجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی)پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)کیسے تعینات ہوئے؟اس کے علاوہ نیب نے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیاہے جبکہ نیب یوسف بیگ مرزا کو بار بار ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے والی کمیٹی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ نیب تحقیقات کررہا ہے کہ یوسف بیگ مرزا1998،2003اور2010میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔دستاویزات کے مطابق یوسف بیگ مرزا پر2ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جبکہ نیب نے1998اور 2014کے درمیان یوسف بیگ مرزا کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن