نواز شریف چیک اپ کے لئے آج دوبارہ شریف میڈیکل سٹی جائیں گے
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بروز ( پیر ) کودوپہر ساڑھے بارہ بجے شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں ان کے معالجین ان کا طبی معائنہ کریں گے اور ان کے علاج کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت سے انہیں آگاہ کریں گے۔