بابری مسجد کی اینٹ گرانے پر فخر، انتہاپسند خاتون لیڈر پراگیا‘نندن کی عدم رہائی پر پاکستان کو نتائج کی وارننگ دی تھی: مودی کی بڑ
نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتہاپسند خاتون امیدوار پراگیا سنگھ ٹھاکر کے دفاع میں سامنے آکر ہندوتا مہم کی کھلم کھلا حمایت کردی۔ خیال رہے کہ پراگیا سنگھ ٹھاکر مالے گاؤں میں قائم ایک مسجد میں بم دھماکے کروانے کے الزام میں گرفتار تھیں، جنہیں انتخابات سے قبل ہی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔اپنی رہائی کے فوراً بعد پراگیا نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور پارٹی نے انہیں بھوپال سے اپنا انتخابی امیدوار بھی نامزد کردیا تھا۔انتہاپسند خاتون امید وار کے حوالے سے نریندر مودی نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی ضمانت پر رہا ہیں اور دونوں امتھ اور رائے بریلی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، تو ان کے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے پر سوالات کیوں نہیں اٹھائے جاتے۔ اس پر ہنگامہ کیوں کھڑا کیا گیا ہے۔ ادھر شہر پٹان میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے مودی نے بڑ ماری ابھی نند پائلٹ کی رہائی کیلئے پاکستان پر دبائو ڈالا اور کہا تھا اگر نہ چھوڑا تو نتائج بھگتنے ہوں گے۔ قبل ازیں بی جے پی کی لیڈر انتہاپسند یوگی سادھوی پراگیا نے انکشاف کیا بابری مسجد کی اینٹ گرانے پر مجھے آج بھی فخر ہے۔