شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا81 واں یوم وفات منایا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 81 واں یوم وفات عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرامز منعقد کئے گئے جن میں شاعر مشرق کی ملی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔