پاکستان نے کراچی ملیر جیل سے 100 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے ، بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا اور پاکستان بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ پاکستان نے گزشتہ اتوار کو بھی 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔