• news

گوادر بندرگاہ فری زون میں 30 سے زائد چینی اور پاکستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے سالانہ آمدنی 5 ارب یو آن سے بڑھ جائے گی: رپورٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر) گوادر بندرگاہ فری زون کی تکمیل کے بعد پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گی یہ بات چین انٹرنیٹ کے معلومات مرکز کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گوادر بندرگاہ فری زون میں 30 سے زائد چینی اور پاکستانی کمپنیاں 3 ارب یوآن کی براہ راست سرمایہ کاری سے سالانہ آمدنی5ارب یوآن سے بڑھ جائیگی۔اس سرمایہ کاری میں ہوٹل ،بنک مالیاتی قرضے لاجسٹک اوورسیز ویئر ہاوسنگ اناج اور تیل آبی مصنوعات کی پراسیسنگ اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن