سیہون:لعل شہباز قلندر کا عرس بدھ کو شروع ہو گا‘ زائرین کی آمد جاری
سیہون (آئی این پی) صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، عرس کا باقاعدہ آغاز بدھ کو ہوگا۔حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔