• news

ٹیکسپو نمائش ‘ 60کروڑ ڈالر کے برآمدی آڈرز ملنا خوش آئند ہے ‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ٹیکسپو نمائش میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی خریداروں کی جانب سے ابتدائی طور پر مختلف مصنوعات کے 60کروڑ ڈالر کے برآمدی آڈرز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اس طرز کی سر گرمیوں کیلئے الگ سے فنڈز مختص کئے جائیں،سرمایہ کاری اورکاروبار کی غرض سے حکومتی وفود کے ساتھ یا انفرادی طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں سے سفارتخانوں کے ذریعے مستقل بنیادوں پر رابطے رکھے جائیں ،رواں سال لاہور میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش انڈسٹری کی تقویت کا باعث بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے کارپٹ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن