ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف شہروں میں 65عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں65عطائیوں کے اڈے سر بمہر کر دیے اعدادوشمار کے مطابق کی گئی کارروائی میں 369علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے اوران میں سے123عطائیوں کی دکانوںپر کاروبارتبدیل کر وائے گئے کمیشن کی ٹیموںنے پولیس کے ساتھ ملکر چھ شہروں میں کارروائی کی اوسطاً46علاجگاہوں پر ریڈکیا گیاجبکہ سب سے زیادہ 83علاجگاہوں پر جھنگ میںچھاپے مارے گئے۔ اور 17 عطائیوں کے کاروبار بند کیے گئے ملتان میں18،فیصل آباد 16اور سیالکوٹ میں13اڈے سر بمہر کیے واضح رہے کہ اب تک کمیشن نے 19,200سے زائد عطائیوں کے کاروبار سربمہر کرچکا ہے اور تقریباً 37کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔