• news

وزیر اعظم کے دورہ سے ایران سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی : خواجہ حبیب الرحمان

لا ہور (سٹاف رپورٹر)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے دورہ ایران سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی ،نئے معاہدے کر کے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے ، دونوں ممالک بینکنگ نظام کے اجراء کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور پر ہمیشہ دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دور ے سے ان تعلقات میں مزید پختگی آئے گی

ای پیپر-دی نیشن