• news

55 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے، یاسر حیات فیصل آباد سے لاہور تعینات

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے55ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے ججوں میں امجد علی شاہ کو لاہور، محمد طارق کو لیاقت پور سے صادق آباد ، میاں مسعود حسین کو رحیم یار خان سے روجھان، خادم حسین کو سانگلہ ہل سے احمد پور ایسٹ ، سید فیصل رضا گیلانی کو دیپالپور سے کوٹ ادو، صفدر علی بھٹی کو قصور سے فیروز والہ ، عبدالحسنات کو لاہور سے حاصل پور، خضر حیات گوندل کو گوجرانوالہ سے جڑانوالہ ، ارشد حسین کو حاصل پور سے پنڈ دادن خان، سید علی عباس کو دیپالپور سے جام پور ، محمد یونس کو ساہیوال سے سمندری ، عبدالستار کو لاہور سے دیپالپور، عامر ضیا کو لاہور سے گوجر خان ، عرفان احمد شیخ کو لاہور سے راولپنڈی ، راجہ امجد اقبال کو لاہور سے ننکانہ صاحب ، غلام فرید قریشی کو لاہور سے شیخوپورہ ، طاہر عباس سپرا کو لاہور سے ٹیکسلا، شفقت اللہ خان کو لاہور سے گجرات ، حنا مظفر کو جھنگ سے فیصل آباد ، سجیدہ اختر کو کھاریاں سے لاہور ، طارق محمود رانا کو جام پور سے جھنگ ، آفتاب احمد رائے کو لاہور سے راولپنڈی ،مظفر نواز ملک کو کلور کوٹ سے پپلاں ، ممتاز احمد کو پنڈ دادن خان سے کھاریاں ، محمد آصف کو صادق آباد سے جہانیاں ، محمد اشرف کو روجھان سے بہاولپور ، محمد یاسر حیات کو فیصل آباد سے لاہور ، رائے محمد خان کو لاہور ، منصف خان کو لاہور سے راجن پور ، محمد عامر حبیب کو احمد پور سیال سے لاہور ، ذوالفقار علی کو فیصل آباد سے دیپالپور ، منور حسین کو ڈی جی خان سے ننکانہ صاحب ، محمد ارشد انجم کو مظفر گڑھ سے شجاع آباد ، ندیم اختر تبسم کو جہانیاں سے فیصل آباد ، امتیاز ندیم کو تاندلیاں والہ سے فیصل آباد ، خالد اقبال خان کو ملتان سے مظفر گڑھ ، خالد وزیر کو ملتان سے احمد پور سیال ، اقتدار علی کو کوٹ ادو سے رحیم یار خان ، خالد سعید وٹو کو لاہور ، محمد آصف کو عارف والہ سے کلور کوٹ ، ذوالفقار احمد نعیم کو فیصل آباد سے ملتان ، محمد سجاد حسین خان کو راجن پور سے ملتان ، منصور احمد قریشی کو فیروز والہ سے لاہور ، محمد قمر الزماں بھٹی کو راجن پور سے ڈی جی خان ، خضر حیات کو فیصل آباد سے قصور ، محمد اسلم گوندل کو راولپنڈی سے لاہور ، صداقت حسین ملک کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ ، شفیق عباس کو گوجرانوالہ سے راولپنڈی ، مرزا شاہد بیگ کو لاہور سے راولپنڈی ، محمد اقبال ہرل کو لاہور سے میانوالی ، حیدر علی خان کو جڑانوالہ سے لاہور ، نوید باری کو یزمان سے لودھراں اور محمد شفیق کو ساہیوال سے یزمان تبادلے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن