بلوچستان کابینہ میں تبدیلی، ظہور بلیدی وزیر خزانہ مقرر، عارف حئی کو مواصلات کا قلمدان مل گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کابینہ کے دو وزراء کے محکمے تبدیل کر دیئے گئے۔ عارف حئی سے محکمہ خزانہ واپس لیکر مواصلات و تعمیرات کا قلمدان دیدیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلمدان وزیر اطلاعات ظہور بلیدی کو دیدیا گیا ہے۔ ظہور بلیدری سے ہائر ایجوکیشن کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ ظہور بلیدی اطلاعات اور خزانہ کے وزیر ہوں گے۔