• news

سکیورٹی فورسز، سول انتظامیہ کے تعاون سے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے سے 70 ویں نمبر پر آگیا: فوجی ترجمان

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ماضی کی نسبت آج کراچی میں صورتحال بہتر ہے، 2014 سے پہلے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج 70 ویں نمبر پر آگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے سر ہے، کوششوں میں حساس اداروں، پولیس، رینجرز نے کردار ادا کیا۔ کراچی کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ان شائاللہ مستقبل میں مزید استحکام آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن