• news

اعتماد بڑھے تو روس جاپان کسی بھی مسئلہ کو حل کرسکتے ہیں ، مورگولوف

ٹوکیو (اے پی پی) روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مورگولوف نے ٹوکیو میں کہا ہے کہ روس اورجاپان کے مابین اگر اعتماد بڑھے اور سیاست نہیں کی جائے تو دونوں ملک اپنے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لاسکتے ہیں۔ مورگولوف روس۔جاپان کے مابین متنازعہ کریل جزیرہ پر مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کے پا نچویں دور کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طورپر چیلنجوں کا سامنا کررہے ہیں لیکن ہمیں اعلی سطح پر مقرر کی گئیں ترجیحات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن