سیالکوٹ : شوہر نے ماں کے ساتھ ملکر بیوی کو گلا دبا کر مار ڈالا
سیالکوٹ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ماں سے مل کر بیوی کو نشہ آور چیز پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ گاؤں کیس میں عظمت بی بی کی شادی بارہ سال قبل پھوپھی زبیدہ بی بی کے بیٹے یٰسین سے ہوئی تھی اور ان کا تین چار سال کا بیٹا بھی ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ آئے روز پھوپھی بھتیجی میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ گزشتہ روز یاسین نے اپنی والدہ زبیدہ ساتھ مل کر عظمت کو نشہ آور چیز پکانے کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔