• news

جسٹس ساجد محمود کی بینک کے ڈویژنل چیف کیخلاف جنسی تشدد کیس کی سماعت سے معذرت

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایم سی بی بینک کے ڈویژنل چیف لاہور کے خلاف جنسی تشدد کی دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خاتون آمنہ طاہر کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔درخواست میں وفاقی محتسب، صدر ایم سی بی اور ڈویژنل چیف لاہور ثاقب رسول کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دوران ملازمت ڈویژنل چیف نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وویمن پروٹیکشن ایکٹ 2013 کے تحت وفاقی محتسب کو درخواست دی لیکن کارروائی نہ ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن