وفاقی وزیر شفقت محمود اسد عمرکی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر شفقت محمود بھی سابق وزیرخزانہ اسد عمر کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پرسابق وزیرخزانہ اسد عمرکے خلاف مہم کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمراپنی اعلی صلاحیتوں کے باعث پارٹی اورملک کا سرمایہ ہیں، اسد عمرکے خلاف بزدلانہ مہم ان کے قد میں اضافہ کرے گی۔واضح رہے کہ اسد عمر کے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پران کے خلاف مہم جاری ہے جس میں ان کی کارکردگی کوتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کہ اسد عمراپنی اعلی صلاحیتوں کے باعث پارٹی اورملک کا سرمایہ ہیں، اسد عمرکے خلاف بزدلانہ مہم ان کے قد میں اضافہ کرے گی۔