• news

افغانستان: طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری‘ 37 ہلاک‘ متعدد گاڑیاں تباہ

غزنی (آئی این پی/شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے ضلع کارا باغ میں افغان فورسز نے طالبان ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 37طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے زیر حراست 10افراد کو رہا کرالیا۔ علاقے میں آپریشن کلین اپ بدستور جاری ہے۔ افغانستان کے شمالی صوبے سمن گان میں 8مزدور کوئلے کی کان میں دم گھٹنے کے باعث ہلا ک ہوگئے، مزدور داراسف بالا میں کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ زہریلی گیس خارج ہونے لگی جس کے باعث 8 مزدور دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔افغانستان میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 28 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملے جنوبی افغان صوبے زابل کے ضلع نوبہار کے علاقے کوہ سیال میں کئے گئے۔ افغان فضائیہ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں 3 خود کش بمبار اور طالبان کے ملا احمد اللہ محمود گروپ کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن