سی پی او گوجرانوالہ کا عشائیہ، تحریک انصاف کے دو دھڑوں میں صلح کرادی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سی پی او گوجرانوالہ کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں صلح ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا جسمیںآرپی او طارق عباس قریشی،ٹکٹ ہولڈرز رانا نذیر،بلال اعجاز،چوہدری طارق گجر،صدیق مہر،لالہ اسد اللہ پاپا،سجاد دھاریوال،عرفان یوسف گجر،عامر رحمان،ارقم خان،میاں مظہر،جمال ناصر،ایس اے حمید،رانا نعیم اور رضوان اسلم بٹ ودیگر شریک تھے وزیر اعلی کے حالیہ گوجرانوالہ کے دورہ میں پی ٹی آئی کے ناراض دھٹروں چئیرمین جی ڈی اے عامر رحمان اور شہر کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری محمد صدیق سمیت تمام ناراض ٹکٹ ہولڈرز نے سرکٹ ہاؤس میں وزیر اعلی عثمان بزدار سے عامر رحمان کیخلاف شدید احتجاج کیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے کام نہیں کرتی اور صرف گورنر پنجاب کے چہیتے چئیرمین جی ڈی اے عامر رحمان کو اہمیت دی جاتی ہے اس حوالے سے ٹکٹ ہولڈرز کی سی پی او گوجرانوالہ سے بحث مباحثہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں سی پی او ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ مکالمے بازی کر رہے تھے بعد ازاں یہ خبر بھی گردش کرتی رہی کہ ناراض ٹکٹ ہولڈرز کے اصرار پر وزیر اعلی عثمان بزدار سی پی او گوجرانوالہ کو بھی تبدیل کر رہے ہیں اسی سلسلہ میں سی پی ہاوس میں سی پی او گوجرانوالہ معین مسعود نے عشائیہ دیا اور جہاں پر عامر رحمان اور صدیق چوہدری بغلگیر ہوئے رابطہ کرنے پر عامر رحمان نے کہا کہ سی پی او کی خواہش پر اب ہم پرانے گلے شکوے دور کر کے ایک ساتھ چلیں گے