نوجوان نے معمولی جھگڑے پر دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں نوجوان نے معمولی جھگڑے پر دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقع کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد اویس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مقدمہ مدعی کے مطابق وہ اپنے بھائی کے ساتھ موبائل خریدنے ہال روڈ گیا۔ظہیر نامی شخص ہمارا پیچھا کرتا ہوا آیا اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،بھائی نوفل کو گردن اور پیٹ میں فائر لگے جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا،واقع کے بعد ظہیر ایک نامعلوم شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا،بھائی کو زخمی حالت میں ہسپتال لیکر جانے لگے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ماضی میں ظہیر کی میرے بھائی کے ساتھ دوستی تھی۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔