• news

ایشین سکواش چیمپئن شپ‘قومی ٹیم شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائیشیا روانہ ہوگی

لاہور(رٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو ملائشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی جن میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں۔ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ ظاہر شاہ کو ریزرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم آفیشلز میں فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر اور فضل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن