• news

فنکاروں ،دستکاروں،سازندوں گلوکاروںکے کوائف جمع کرکے ڈائریکٹری ترتیب دینے کا فیصلہ

لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان کی زیر صدارت اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فنکاروں ،دستکاروں،سازندوں، گلوکاروں اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افراد کے کوائف جمع کرکے ڈائریکٹری ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔الحمراء آرٹس کونسل کی 70سالہ تاریخ مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں’’ آواز لاہور‘‘ کے نام سے نئی سریلی آواز یں تلاش کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن