• news

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اپ سیٹ : رونی اوسولیوان ہار گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ کے دوران بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ چیمپئن شپ کے دوران 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے والے اور عالمی نمبر ایک رونی اوسولیوان کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں میچ کے دوران رونی اوسولیوان کو مد مقابل کھلاڑی جیمز چاہل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیمز چاہل نے میچ کے دوران حریف کھلاڑی کو 8 کے مقابلے کے میں 10 فریمز سے پچھاڑا۔میچ جیتنے کے بعد جیمز چاہل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میں کسی کو بھی ہرا سکتا ہوں۔ رینکنگ میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔ میں نیمخالف کھلاڑی کو شروع سے ہی سے دبائو میں رکھا۔

ای پیپر-دی نیشن