• news

قومی ٹیم تاریخ کے مہنگے ترین کوچنگ سٹاف کیساتھ ورلڈ کپ کا معرکہ سر کریگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)2015 میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیلا تھا اس ٹیم کے دو کھلاڑی کپتان سرفراز احمد اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل موجودہ پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ شعیب ملک ایک، محمد حفیظ دو اور جنید خان بھی ایک ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔پندرہ رکنی ٹیم میں چار سال پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ کے سپورٹ سٹاف میں شامل بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لوڈن چار سال بعد بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔موجودہ پاکستانی ٹیم میں تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ غیر ملکی شامل ہیں، ان میں مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن، فیلڈنگ کوچ بریڈ برن، فٹنس ٹرینر کلف ڈی کون اور ویسٹ انڈین مساجر شامل ہیں۔مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف کا معاہدہ ورلڈ کپ تک کا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کی سب مہنگی کوچنگ ٹیم ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی مصباح الحق، یونس خان، شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، راحت علی، ناصر جمشید، وہاب ریاض، محمد عرفان، سہیل خان اور احمد شہزاد موجودہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور پاکستان کرکٹ کے افق سے غائب ہیں۔ہیڈ کوچ وقار یونس کی جگہ مکی آرتھر نے لی ہے۔ پی سی بی نے دو سال سے غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کی تیاری پر کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں۔ اس بار پاکستانی ٹیم کے دو سنیئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے انگلینڈ پہنچے ہیں۔انگلینڈ میں 1975,1979,1983,1999کے بعد پانچویں بار ورلڈ کپ کا میلہ سج رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن