• news

جسٹس قاضی امین نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئی۔بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین احمد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، بار کے نمائندوں اور سینئر وکلائ￿ نے شرکت کی۔جسٹس قاضی محمد امین احمد 7 نومبر 2014 سے 25 مارچ 2019 تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ ان کی تعیناتی سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج صاحبان کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد کو جوڈیشل کمیشن نے جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن