• news

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح، راولپنڈی، اسلام آباد میں کمیپس کیلئے بھرپور سپورٹ کریں گے: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے دو سال کے اندر کامیابی سے افتتاح پر یونیورسٹی انتظامیہ کو سراہا۔ یونیورسٹی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد عمرنے آرمی چیف کو جامعہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور منصوبوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے یونیورسٹی انتظامیہ کی سخت محنت کی وجہ سے دو سال کے اندر یونیورسٹی کے افتتاح پر سراہا، آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں تعلیم کا اعلیٰ معیار قائم کیا جائے اور اسے یونیورسٹی آف انڈسٹری میں تبدیل کرنے کا خیال قابل تعریف ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی صنعتوں کے لئے لیڈر اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ورک فورس فراہم کرے گی، یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان موثر روابط کا قیام قابل تعریف ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آئندہ یونیورسٹی کے راولپنڈی اسلام آباد میں مین کیمپس کے قیام کے لئے بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی، مین کیمپس تیس ہزار سے پچاس ہزار طلبا کو اکاموڈیٹ کرے گا، آرمی چیف نے یونیورسٹی کے ابتدائی کیمپس کے قیام کے لئے بھرپور مدد پر ایف ڈبلیو او کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن