• news

شام : عمارت میں دھماکہ،عام شہریوں سمیت15افراد جاں بحق

دمشق(نیوز ڈیسک)شام کے صوبے ادلب میں ایک عمارت میں زور دار دھماکے سے عام شہریوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ادلب کے قصبے جسرالشغور میں 4 منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔شام میں کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق ادلب کے اس علاقے میں ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہنے والے گروپ کا کنٹرول ہے۔دھماکے کے بعد رضاکار تنظمیوں کی جانب سے امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔شام میں موجود برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 15 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم دھماکا کس وجہ سے ہوا، اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن