اعصام الحق کو ہنگرین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ہنگرین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ہنگری میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برازیل کے مرسیلو ڈیمولائنر اور ان کے بھارتی جوڑی دار دیوج شران نے اعصام الحق اور ان کے سویڈش جوڑی دار روبرٹ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 11-9 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔