• news

قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ طے ہوگیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ طے ہوگیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔دورے کے دوران قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک پریکٹس میچ اور 7 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنے دورہ کا آغاز 19 جون کو کے زیڈن اکیڈمی کے خلاف پریکٹس میچ سے کریگی ۔ پاک جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 22 جون، دوسرا 25 جون ،تیسرا میچ 27 جون چوتھا میچ 30 جون جبکہ2 جولائی کو پانچواں، 5 جولائی کو چھٹا اور دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی تیاریوں کیلئے معاون ہوں گے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ای پیپر-دی نیشن