راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کیلئے بے قرار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) افغان سپنر راشد خان ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کا جادو جگانے کے لیے بے قرار ہیں۔راشد خان نے کہاکہ ہم میگا ایونٹ میں ایشیا کپ جیسی پرفارمنس کی کوشش کریں گے جس میں ہم نے تمام بڑی ٹیموں کو سخت چیلنج دیا تھا۔ میں کسی بھی بیٹسمین سے خوفزدہ نہیں کیونکہ جانتا ہوں کہ اچھی بائولنگ کرنے سے کسی کو بھی آئوٹ کرسکتا ہوں، البتہ خراب گیندوں پر کوئی بھی میری پٹائی کرسکتا ہے۔