• news

اظہر علی کو بیٹے کی یاد ستانے لگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انگلش کائونٹی کھیلنے میں مصروف ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو اپنے بیٹے کی یاد ستانے لگی۔انگلینڈ میں سمرسیٹ کائونٹی کھیلنے میں مصروف اظہر نے ٹویٹر پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بہت مس کر رہا ہوں۔انشاء اللہ میں آپ کو جلد ملوں گا۔اظہر علی ان دنوں انگلش کائونٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ پلیئرز نے چند عرصہ قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئٹی سے ریٹائر منٹ لے لی تھی جس کے بعد سے قومی ٹیم میں صرف ٹیسٹ میچ میں نمائندگی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن