بیرونی ادائیگیاں، زرمبادلہ ذخائر میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 9 ارب 24 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 47 کروڑ ڈالر ہیں۔